خبرنامہ بلوچستان

تربت:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے5افراد جاں

کوئٹہ: (اے پی پی)تربت کے علاقے مند میں نامعلوم مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے 5افراد جاں بحق ہوگئے ،مسلح افراد نے فائرنگ کے بعد گاڑی کو آگ لگا دی اور فرار ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق پیر کو تربت کے علاقے مند میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ کے بعد مسلح افراد نے گاڑی کو آگ لگادی اور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔لیویز فورس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔