خبرنامہ بلوچستان

تربت ،پولیس اور ایف سی کی زرین بگ کے کمپاؤنڈ میں مشترکہ کارروائی

کوئٹہ (ملت + آئی این پی) پولیس اور ایف سی نے تربت کے علاقے زرین بگ کے کمپاؤنڈ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 25کلوگرام دھماکہ خیز مواد، 8دستی بم،3ایس ایم جی اور 4پستول برآمد کرلیے گئے ہیں۔ترجمان ایف سی کے مطابق ہفتہ کو پولیس اور ایف سی نے تربت کے علاقے زرین بگ کے کمپاؤنڈ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیاہے۔ترجمان کے مطابق برآمد اسلحہ میں25کلوگرام دھماکہ خیز مواد، 8دستی بم،3ایس ایم جی اور 4پستول برآمد کرلیے گئے ہیں۔کارروائی کے دوران ڈیٹونیٹرز،بال بیئرنگ ،بیٹری اور سینکڑوں راؤنڈز بھی برآمد کیے گئے ہیں۔