خبرنامہ بلوچستان

تربت :ایف سی کا آپریشن ، تین دہشتگرد ہلاک ، دو گرفتار

تربت:(آئی این پی) تربت میں ایف سی اور حساس ادارے کا سرچ آپریشن ، 3 دہشت گرد ہلاک ، 2 زخمی حالت میں گرفتار ، اسلحہ برآمد ۔ ذرائع کے مطابق ایف سی اور حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر تربت کے نواحی علاقے ساحلو میں دہشت گردوں کی موجودگی پر سرچ آپریشن کیا ۔ اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کی ۔ ایف سی کی جوابی فائرنگ میں 3 دہشت گردہلاک ہوگئے جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ دہشت گردوں کے قبضہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔ مارے جانے اور گرفتار ہونے والے دہشت گرد گذشتہ دنوں شادی کور ڈیم پر کام کرنے والے دو مزدوروں کے اغواء اور انہیں قتل کرنے میں ملوث بتائے جاتے ہیں ۔