خبرنامہ بلوچستان

تربت فرنٹیئرکوربلوچستان اوردہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ،3دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ: (اے پی پی) تربت کے علاقے ہوشاب میں فرنٹیئر کور بلوچستان اور دہشگردوں کے درمیان کے فائرنگ کے تبادلے کے بعد کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک ،دہشتگردوں کے استعمال میں 4ٹھکانے مسمار اور 7مشتبہ افراد گرفتار،بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا،ترجمان ایف سی کے مطابق فرنٹیئرکور بلوچستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تربت کے علاقے ہوشاب میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا ،فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت 3دہشتگرد ہلاک ،کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے زیر استعمال 4ٹھکانے مسمار 7مشتبہ افراد گرفتاردہشتگردوں کے ٹھکانوں سے 2ایس ایم جیز ،4رائفل،3شارٹ گن سینکڑوں راؤنڈز اور ریاست مخالف لیٹریچر ،منشیات اور دیگر تخریب کاری مواد برآمد کرلیا ،ہلاک اور گرفتار دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ اور سیکورٹی فورسز پر حملوں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے میں ملوث تھے۔