خبرنامہ بلوچستان

تربت: قتل ہونیوالے 15 افراد کی لاشیں آج آبائی علاقوں کو روانہ کی جائیں گی

تربت: قتل ہونیوالے 15 افراد کی لاشیں آج آبائی علاقوں کو روانہ کی جائیں گی
گوجرانوالہ:(ملت آن لائن) تربت میں قتل ہونیوالے 15 افراد کی لاشیں آج آبائی علاقوں کو روانہ کی جائیں گی، تمام افراد غیر قانونی طریقے سے خلیجی ممالک جانا چاہتے تھے، خبر ملتے ہی اہلخانہ پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ تربت میں قتل ہونے والے 15 نوجوان میں سے 10 کا تعلق گوجرانوالہ ریجن سے ہے، وزیر آباد کے علاوہ جامکے چٹھہ کے رہائشی غلام ربانی کی موت کا سن کر گهر میں کہرام مچ گیا۔ اہل خانہ زارو قطار روتے رہے جبکہ اہل محلہ کی بڑی تعداد گهر کے باہر جمع ہو گئی۔غلام ربانی کی میت آج شام تربت سے آبائی گهر پہنچ جائے گی۔غلام ربانی کے بهائی کا کہنا تھا کہ ایجنٹ عابد حسین نے ایک لاکھ بیس ہزار روپے میں بیرون ملک پہنچانے کا کہا تها، میرے بهائی غلام ربانی نے 50 ہزار روپے ایڈوانس دیئے تهے.لیکن ایجنٹ نے اس کا ویزہ نہیں لگوایا اور زمینی راستے سے یورپ کے لیے لے کر نکل گیا۔ غلام ربانی کے بهائی نے اپیل کی ہے کہ اعلیٰ حکام ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں تاکہ نوجوان غیر قانونی طور پر یورپ نہ جا سکیں۔