خبرنامہ بلوچستان

تربت میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 2اہلکار شہید، 3 زخمی

تربت(ملت آن لائن)ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 اہلکار شہید جب کہ فورسز کی جوابی فائرنگ پر حملہ آور فرار ہوگئے۔
تربت کے علاقے دشت میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے جب کہ فورسز کی جوابی فائرنگ پر حملہ آور فرار ہوگئے۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔