خبرنامہ بلوچستان

تربت میں دھماکا، دو افراد زخمی

تربت میں دھماکا، دو افراد زخمی

کوئٹہ:(ملت آن لائن) بلوچستان کے علاقے تربت میں دھماکے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکہ تربت کے مین بازار میں ہوا، ریسکیو ٹیمیں دھماکے کی جگہ روانہ ہوگئی ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم پھینکے جانے سے مین بازار میں دھماکا ہوا۔

دستی بم دھماکے سے تین موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔