خبرنامہ بلوچستان

تربت میں 3افراد کی نعشیں برآمد

کوئٹہ۔:(اے پی پی) تربت میں 3افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ۔سرکاری ذرائع کے مطابق پیر کو تربت کے علاقے ہوشاب میں 3افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ، پولیس اور سیکورٹی فورسز نے تینوں لاشوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال شناخت کیلئے منتقل کردیا پولیس اور سیکورٹی فورسز نے اس سلسلے میں مزید تحقیقات شروع کردی ۔