خبرنامہ بلوچستان

تربت‘ کرنٹ لگنے سے دو بھائیوں سمیت 3افراد جاں بحق

تربت(آئی این پی)تربت میں کرنٹ لگنے سے دو بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقے بلیدہ میں کرنٹ لگنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جاں بحق ہونے والے تین افراد میں سے دو سگے بھائی شامل ہیں۔ ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعدلاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔