خبرنامہ بلوچستان

تعلیمی نظام کوبہتربنانےکیلئےہرممکنہ کوششیں کررہے:وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ:(آئی این پی) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ملک کے مستقبل کا سرمایہ ہیں اور بلوچستان میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کیلئے ہرممکنہ کوششیں کر رہے ہیں،تعلیمی نظام کو بہتر بنا کر ترقی کے اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں۔بدھ کو وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل ملک کے مستقبل کا سرمایہ ہیں،بلوچستان کو پرامن اور خوشحال بنانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اساتذہ کارکردگی بہتر بنانے کیلئے متعدد مراعات دی ہیں اور ہر صوبے میں معیار تعلیم بہتر بنانے کیلئے ہرممکنہ اقدام کر کریں گے،ہم تعلیمی نظام میں بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں اور تعلیمی نظام میں موجود خامیاں دور کرنے کیلئے سخت اقدامات سے گریز نہیں کریں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ تعلیمی نظام کو بہتر بنا کر ترقی کے اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں۔(خ م)