خبرنامہ بلوچستان

تعلیم کے حصول سے ہی اعلی مقام حاصل کیا جاسکتا ہے: راحیلہ درانی

اسلام آباد۔ 09 مارچ (اے پی پی) اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی درانی نے کہا ہے کہ تعلیم کے حصول سے ہی اعلی مقام حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ریٖڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آج میں جس مقام پر ہوں وہ میرے والدین کی محنت اور تعلیم کی وجہ سے ہے۔ انھوں نے کہا کہ خواتین کو چاہیے کہ وہ تعلیم ضرور حاصل کریں اس کے بعد وہ کوئی کام کرنا چاہتی ہیں تو ان کی مرضی ورنہ بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ ضرور کریں کیو ں کہ تعلیم ہی واحد ذریعہ ہے جس سے آپ اپنے اسلامی اور معاشرتی حقوق سے اگاہی حاصل کرتے ہیں۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ موجودہ حکومت مسلسل خواتین کے حقوق کے لئے قانون سازی کر رہی ہے اور اس وقت کی اہم ضرورت ان قوانین کو عملی طور پر مؤثر بنانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے نبی پاک ﷺ نے بھی تقریبا 1400 سال پہلے عورتوں کو حقوق دیئے اور عورتوں کو تعلیم دینے کا حکم دیا ، ہمیں چاہیے کہ ہم ان احکامات پر عمل کریں۔