خبرنامہ بلوچستان

تمبو: مسافر ویگن کی ٹکرسےسائیکل سوارجاں بحق

ڈیرہ مرادجمالی: (اے پی پی ) نصیرآباد کی تحصیل تمبو کے علاقے میں مسافر ویگن کی ٹکر سے سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق نصیرآباد کی تحصیل تمبو کے علاقے باباکوٹ میں مسافر ویگن سامنے سے آنے والے سائیکل سے ٹکراگئی جس کے باعث سائیکل سوار محمد عمر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔اطلاع ملنے پر باباکوٹ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی پہنچادیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردیا ۔پولیس نے ڈرائیور صاحب علی کو گرفتار کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔