خبرنامہ بلوچستان

ثاقبہ خود کشی کیس ، جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا امکان

کوئٹہ :(اے پی پی) ثاقبہ خود کشی کیس میں پیش رفت ، آج جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا امکان ہے جبکہ سیکرٹری تعلیم نے کارروائی کرتے ہوئے ثاقبہ کی چار سہیلیوں کا داخلہ فارم بھی فوری طور پر بجھواںے کی ہدایت کر دی ۔ثاقبہ خود کشی کیس میں آج جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا امکان ہے، جو ڈیشل انکوائری کا مطالبہ ثاقبہ کے لواحقین کی جانب سے کیا گیا تھا ۔ دوسری جانب سیکرٹری تعلیم نے ثاقبہ کی چار سہیلیوں کے داخلہ فارم روکنے پر کارروائی کرتے ہوئے کالج انتظامیہ کو فوری طور پر فارم بجھوانے کی ہدایت کر دی جبکہ ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ نے کالج کا نام ثاقبہ کے نام پر رکھنے کی تجویز دیتے ہوئے مراسلہ سیکرٹری تعلیم کو ارسال کر دیا۔ثاقبہ نے مسلم باغ گرلز کالج انتظامہ کی جانب سے کالج فارم نہ بجھوانے پر خود کشی کر لی تھی اور اپنے آخری پیغام میں واقعے کے ذمہ دار کالج کے کلرک اور پرنسپل کو قرار دیا تھا ۔تاہم واقعے کی ایف آئی آر تاحال درج نہیں ہو سکی اور گزشتہ روز اسمبلی اجلاس میں ثاقبہ خود کشی کیس کے حوالے سے بلوچستان اسمبلی میں تحریک التواء کو بھی مسترد کر دیا گیا تھا ۔