خبرنامہ بلوچستان

ثقافت کسی بھی قوم کی پہچان ہوتی ہے، حاجی علی مدد جتک

ثقافت کسی بھی قوم کی پہچان ہوتی ہے، حاجی علی مدد جتک

کوئٹہ:(ملت آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک، جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی، سینئر نائب صدر میر چنگیز جمالی، نائب صدر جان علی چنگیزئی،صوبائی نائب صدر میر مولا بخش گورگیج، ڈپٹی جنرل سیکرٹری اعجاز احمد بلوچ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ربانی خان خلجی، فنانس سیکرٹری ملک حمید کاکڑ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حفیظ الملک مینگل،رابطہ سیکرٹری سردار سرور سلیمانخیل، ریکارڈ سیکرٹری جمال عبدالناصر آغا و دیگر کا بلوچ کلچر ڈے کے موقع پیغام پراہل بلوچستان اور ملک بھر میں بسنے والے بلوچوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اپنے پیغام میں رہنماؤں نے کہا کہ اپنی ثقافت حسین روایات وتہذیب کو اْجاگر کرکے ہی قومیں اپنی شناخت وتشخص کو برقرار رکھ سکتی ہیں ثقافت کسی بھی قوم کی پہچان ہوتی ہیں۔بلوچ قوم عظیم اور قدیم ثقافت وروایات کی امین اور بلوچ کلچر ڈے امن ومحبت اور قومی یکجہتی کا پیغام دیتا ہے اس دن کومنانے کا مقصد یہ ہے کہ ہماری نئی نسل اپنے ثقافت کو پہنچائیں۔ بلوچستان میں آباد قومیں ایک گلدستے کے مانند ہیں۔پشتون بلوچ کے اپنے روایات ہے اور ان روایات کی وجہ سے آج ہم دنیا بھر میں جانے پہچانے جاتے ہیں۔