خبرنامہ بلوچستان

ثنااللہ زہری کی حکومت کا مستقبل کیا ہوگا؟

ثنااللہ زہری کی حکومت کا مستقبل کیا ہوگا؟

ثنااللہ زہری کی حکومت کا مستقبل کیا ہوگا؟

کوئٹہ: (ملت آن لائن) وزیراعلی بلوچستان ثنا اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج پیش ہوگی، نمبر گیم اہمیت اختیار کر گیا۔ تمام نظریں صوبائی اسمبلی کے اجلاس پر لگ گئیں۔ تحریک عدم اعتماد نا کام بنانے کے لئے وزیراعلیٰ کو ایوان میں سادہ اکثریت یعنی 33 اراکین کی حمایت درکار ہے جبکہ تحریک کی کامیابی کے لئے اپوزیشن کو بھی یہی سادہ اکثریت ثابت کرنا ہوگی۔ حزب اختلاف کا دعویٰ ہے کہ انہیں 40 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے آج کے اجلاس میں صرف تحریک عدم اعتماد پیش ہوگی، اسپیکر ووٹنگ کیلئے ایک ہفتے میں اجلاس دوبار بلانے کے پابند ہوں گے۔ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں مہمانوں کے کارڈز منسوخ کر دئیے گئے، نجی چینلز پر براہ راست کوریج کی پابندی لگا دی گئی ہے، امن و امان کے پیش نظر اجلاس کے دوران موبائل فونز کا استعمال بھی نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گذشتہ روز ریسکیو آپریشن کیلئے پہنچے، گورنر ہاؤس میں ملاقاتیں بھی کیں۔ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کی حکمت عملی طے کی گئی۔ اپوزیشن ارکان نے وزیراعظم سے ملاقات نہیں کی۔نمبر گیم اہمیت اختیار کر گیا، اجلاس کیلئے مہمانوں کے کارڈز منسوخ کر دئیے گئے، نجی چینلز پر براہ راست کوریج کی پابندی لگا دی گئی۔