خبرنامہ بلوچستان

جاں بحق ہونیوالوں میں سابق وفاقی وزیرڈاکٹرعبدالمالک کابیٹا، بھائی شامل

کوئٹہ: (آئی این پی) سول ہسپتال میں ہونیوالے بم دھماکے میں جہاں بہت سے گھرانوں کے چشم چراغ جان کی بازی ہار گئے وہی جاں بحق ہونیوالوں میں اہم خاندانوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں ،جاں بحق ہونیوالوں میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹرعبدالمالک کاسی کے صاحبزادے اوربلوچستان بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر داؤد کاسی ایڈووکیٹ ،عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی کے بھائی عسکر خان اچکزئی سمیت دیگر بھی شامل ہیں ۔