خبرنامہ بلوچستان

جشن سبی میلے کے دوسرے دن آتش بازی ولیز لائٹ کا شاندار مظاہرہ

سبی (ملت + آئی این پی) جشن سبی میلے کے دوسرے دن آتش بازی ولیز لائٹ کا شاندار مظاہرہ شہریوں کی بھر پور شرکت ۔تفصیلات کے مطابق جشن سبی کے سلسلہ میں سردار چاکر خان اسٹیڈیم سبی میں رات گئے آتش بازی اور لیز لائٹ کا مظاہرہ کیا گیا اس موقع پرکمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر محمد سعید جمالی بلوچ،کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل ذوالفقار باجوہ ،ڈٖی آئی جی سبی رینج ساجد علی خان ،ایڈیشنل کمشنر سبی اعظم انجم ہانبھی ،ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی میر رحمت اللہ گشکوری ، ڈویژنل ڈائریکٹر لائیواسٹاک و ہارس اینڈ کیٹل شو کے انچارج الحا ج ڈاکٹر جان محمد صافی ،ایس ایس پی سبی سردار حسن خان موسیٰ خیل ، چےئرمین ضلع کونسل سبی ملک قائم الدین دہپال ،وائس چےئرمین میر محمد سیلاچی ،چےئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی مولانا داؤد رند،وائس چےئرمین میر شہداد خان مری ،رند قومی اتحاد کے مرکزی ترجمان میر حبیب الرحمن رند ،حاجی نصیب اللہ رند ،حاجی محمد حیات رند، ملک فقیر محمد رند چیف آفیسر سبی حاجی محمد خان سیلاچی ،کونسلر ملک ندیم رضا زیدی ، میر غوث بخش عرف پہلوان ، حاجی گل زمان ہانبھی ،کیپٹن امان اللہ ،بابو محمد انور خجک، تحصیلدار سبی نصیر احمد ترین ، نائب تحصیلدار غلام مرتضیٰ رند، آل پاکستان جنرنلسٹس کونسل(ر) کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید طاہرعلی ، ڈسٹرکٹ پریس کلب سبی کے صدر میر جاوید بلوچ، جنرل سیکرٹری یار علی گشکوری ، سینئر نائب صدر ڈاکٹر عباس چشتی ،فنانس سیکرٹری حاجی سعید الدین طارق ،رابط سیکرٹری طاہر عباس، محمد بابر شہباز خان گورگیج پریس سیکرٹری نیاز احمد نیازی، راجہ افتخار الزمان کیانی میر عبدالصمد بنگلزئی راجیش کمار عرف گنگا، بلوچستان بھر سے آنے والے منتخب عوامی نمائندوں کے علاقہ قبائلی سیاسی سماجی شخصیات بھی موجود تھے شاندار مقابلہ آتش بازی و لیز لائٹ کا مظاہرہ دیکھا اور خوب لطف اندوز ہوئے واضح رہے کہ جشن سبی میلے کے سلسلہ میں جرگہ ہال سبی میں محفل موسیقی کا پروگرام پیش کیا گیا جس میں شہریوں و ضلعی آفیسران نے شرکت کی پروگرام میں ملک کے مایہ ناز گلوکاروں نے شرکت کی اور اپنے فن کا مظاہرہ کیا اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے تھے ۔