خبرنامہ بلوچستان

جعفرآباد ،پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے خود کو زخمی کردیا،پولیس

جعفرآباد:(اے پی پی) ڈیرہ اللہ یار کھوسو کالونی میں پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے خودکو زخمی کردیا، ہسپتال منتقل،پولیس کے مطابق ڈیرہ اللہ یار پولیس تھانہ کی حدود کھوسہ کالونی میں کانسٹیبل خلیل احمد نامی شخص نے گھر میں ٹی ٹی پسٹل سے فائرنگ کرکے خود کو زخمی کردیا،جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا جبکہ مزید علاج کے لیے ڈیرہ اللہ یار سے جیکب آباد ہسپتال منتقل کردیا تاہم فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔