خبرنامہ بلوچستان

جعفرآباد میں مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائی،3 ملزمان گرفتار،پولیس

جعفرآباد:(اے پی پی)ایس ایچ اؤصدر تھانہ اوستہ محمدغلام سرور گاجانی نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو مطلوب 2 ملزمان کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ،ملزمان ڈکیتی اور دیگر جرائم میں مطلوب تھے ۔اس موقع پر ایس ایچ او اوستہ محمدنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امن وامان کی بحالی پولیس کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے پولیس فورس دن رات علاقے میں گشت کر رہی ہے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے فوری طور پر نمٹا جاسکے۔ دریں اثناء جعفرآباد کے علاقے گنداخہ کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق بدھ کو باغ ہیڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو مطلوب ملزم عبدالرزاق کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔