خبرنامہ بلوچستان

جعفرآباد میں پولیس کارروائی، ڈاکو اسلحے سمیت گرفتار

جعفرآباد :(اے پی پی)جعفرآباد سی آئی اے پولیس کی کارروائی میں ایک ڈاکوکو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔سی آئی اے جعفرآباد کے انچارج عبدالرؤف نے ڈی آئی جی نصیرآباد اور ڈی پی او جعفرآباد کی خصوصی ہدایات پر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قتل اورڈکیتی کے وارداتوں میں ملوث محمدحلیم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔