خبرنامہ بلوچستان

جعفر آبادمیں ایک شخص کی نہر سے لاش برآمد

کوئٹہ :(اے پی پی) جعفر آباد کے علاقے میں ایک شخص کی نہر سے لاش برآمد، سول ہسپتال منتقل، پولیس کے مطابق جمعہ کو جعفر آباد کے علاقے پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار کے حدود بہادر پل کے مقام پر ایک شخص کی لاش ملی جس کی شناخت نصراللہ نام سے ہوئی ہے پولیس نے لاش کو سول ہسپتال متنقل کردیا جبکہ ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاکے حوالے کردی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔