خبرنامہ بلوچستان

جمعیت کا مقصد اسلام کی تعلیمات کو عام کرنا ہے

جعفرآباد (ملت + آئی این پی) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری نے کہاہے کہ جمعیت کا مقصد اسلام کی تعلیمات کو عام کرنا ہے مذہب ہمیں بھائی چارے کا درس دیتا ہے انسانیت کی خدمت ہی سب سے بہتر عمل ہے ہم اللہ کے زمین پر اللہ ہی کا نظام چاہتے ہیں انکا کہنا تھا کہ دینی مدارس پر کاروائیاں جاری ہیں یہ سب ایک گھنونے سازش کے تحت کیا جارہا ہے اور علماء کرام کو بدنام کرنے کی ایک سازش ہے جسے کامیاب بنانے نہیں دیا جائیگا ۔ڈپٹی چیئرمین سینٹ و مرکزی جنرل سیکریٹری جمعیت علمائے اسلام مولانا عبدالغفور حیدری کے نصیرآباد ڈویژن کے دورے جعفرآباد اور صحبت پور کے اضلاع میں جمعیت کے کارکنوں و عہدیداران سے ملاقاتیں سیرت نبیؐ کانفرنس گوٹھ راوت خان مینگل میں جلسہ عام سے خطاب صوبائی امیروں سمیت ضلعی امیر ڈاکٹر حفیظ الرحمان کھوسہ بھی ہمراہ تھے ۔ڈپٹی چیئرمین سینٹ و مرکزی جنرل سیکریٹری جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا عبدالغفور حیدری نے ضلعی امیر جعفرآباد ڈاکٹر حفیظ الرحمان کھوسہ کے ہمراہ نصیرآباد ڈویژن کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی جنرل سیکریٹری ملک سکندر خان ایڈوکیٹ صوبائی نائب امیر مولانا عبداللہ جتک صوبائی سالار محمد ابراہیم لہڑی بھی ساتھ تھے مولا عبدالغفور حیدری نے سابق اقلیتی صوبائی وزیر جے پرکاش کے رہائش گاہ پراقلیت برادری کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کی بعد ازاں ایڈوکیٹ امیش کمار چمنانی کے والدہ کی تعزیت کی اس کے بعد گوٹھ راوت خان مینگل میں سیرت النبیؐ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت کا مقصد اسلام کی تعلیمات کو عام کرنا ہے مذہب ہمیں بھائی چارے کا درس دیتا ہے انسانیت کی خدمت ہی سب سے بہتر عمل ہے ہم اللہ کے زمین پر اللہ ہی کا نظام چاہتے ہیں انکا کہنا تھا کہ دینی مدارس پر کاروائیاں جاری ہیں یہ سب ایک گھنونے سازش کے تحت کیا جارہا ہے اور علماء کرام کو بدنام کرنے کی ایک سازش ہے جسے کامیاب بنانے نہیں دیا جائیگا انکا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام سب سے بڑی جماعت ہے جو دین کا نفوظ چاہتی ہے اس کے کارکن دنیا بھر میں اسلام کی تبلیغ کررہے ہیں اور مسلمانوں کو دین سے آگاہی دے رہے ہیں انکا کہنا تھا کہ چند دشمن عناصر ہماری صفوں پر گھس آئے ہیں وہ اپنے عمل میں کامیاب نہیں ہوں گے وہ بھوکلاہٹ کا شکار ہیں اور ہمارے خلاف طرح طرح کے پروپگنڈے کررہے ہیں وہ اپنے ناپاک مقصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے انہوں نے جمعیت کے کارکنوں عہدیداران سے درخواست کی کہ وہ صد سالا اجتماعی عالمی کانفرنس جو کہ خیبر پختون خواہ نوشیرہ میں منعقد کیا جارہا ہے اس میں بڑی تعداد میں شرکت کریں جہاں دنیا بھر سے مسلمان لاکھوں کی تعداد میں شرکت کریں گے اور امام کعبہ خصوصی خطاب فرامائیں گے ۔