خبرنامہ بلوچستان

جوانوں کی مدد سے ملک کو امن کا گہوارہ بنا نے میں کو شا ں کیلئے ہیں

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) سپیکر بلو چستا ن اسمبلی و چیف کمشنر پا کستا ن بو ا ئز سکا ؤ ٹس ا یسوسی ا یشن راحیلہ حمید درّانی نے کہا ہے کہ صد ر مملکت ممنو ن حسین کی خصو صی ہدا یت پر ملک بھر میں سکا ؤ ٹس ایسو سی ایشن کو فعا ل کر د یا گیا ہے ،ہمارے نوجوانوں کا اعلیٰ کرادر بنانے میں اسکاؤٹنگ ایک اہم اور نمایاں خدمت سر انجام دے سکتی ہے،صدرِ پاکستان اسکاؤٹ کے وژن کو آگے بڑھانے ،نوجوانوں کی مدد سے ملک کو امن کا گہوارہ بنا نے میں کو شا ں ہیں، یہ نہ صرف جسمانی، دماغی اور روحانی تربیت کے لئے ممدو معاون ہے بلکہ اس سے منظم ، مفید اور قابل فخر شہری بھی پیدا کئے جا سکتے ہیں،اسکاؤٹنگ چونکہ ایک تعلیمی تحریک ہے اس لئے اس میں بچوں اور نوجوانوں کی کردار سازی پر خاص توجہ دی جاتی ہے نوجوانوں کو اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملتا ہے ، وہ جمعرات کو اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ایف سکس ٹو میں منعقدہ اسلام آباد سکاؤٹ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور انہوں نے چیف کمشنر اسلام آباد ذوالعقار حیدر سے چیف سکاؤٹ کا حلف لیا، انہوں نے کہا کہ یہ احسن روایت قائد اعظم محمد علی جناح نے 22دسمبر 1947کو گورنر جنرل ہاؤس کراچی میں پاکستان کے پہلے چیف اسکاؤٹ کا حلف اٹھا کر ادا کی تھی اس موقع پر انہوں نے اپنے لازوال پیغام میں کہا ’’ ۔ راحیلہ درانی نے بتایا کہ انہو ں نے حال ہی میں آسٹریلیا، برطانیہ اور امریکہ میں وہاں کی اسکاؤٹ انتظامیہ سے ملاقاتیں کیں اور پاکستان میں سعودی عرب اور فرانس کے سفیروں کو بھی اسکاؤٹ اسکارف پہنا کر فر ینڈ ز آ ف اسکاؤٹس بنایاہے۔عبدالحئی شیخ اسی سلسلے میں کمشنرفرینڈز آف اسکاؤٹنگ بھی ہیں،پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ شہباز شریف ، صوبائی وزیرِ تعلیم رانا مشہود اور لاہور کے دیگر معززین کو اسکاؤٹنگ کا دوست بنایا جا چکا ہے۔چیف کمشنر اسلا م آ با د اور نو منتخب چیف سکا ؤٹ ذو ا لفقا ر حید ر نے اپنے خطا ب میں کہا کہ اسکاؤٹس لیڈر اسلام آباد میں سکاؤٹنگ کی تحریک نہ ہونے کی وجہ سے پریشان تھے۔ وہ سپیکر بلو چستا ن اسمبلی راحیلہ حمید درّانی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے نیشنل کونسل میں اسلام آباد سکاؤٹس کا مسئلہ پیش کیا،انہیں سکاؤٹنگ دوبارہ فعال کرنے کا اختیار دیااس لیے انہو ں نے ڈاکٹر طارق مسعود کو قائم مقام صوبائی کمشنر کا چارج د یا۔ ڈ ا کٹر طا ر ق مسعوداور پروفیسر عبدالحئی شیخ نے مر کز ی سیکڑیر ی ز ا ہد محبو ب سے مِلکر سکاؤٹنگ کا آغاز کر دیاہے۔ انہو ں نے تقریب کے کامیاب انعقاد پر عبدالحئی شیخ ،کالج کی پرنسپل عالیہ درّانی، سکاؤٹس، کالج کی طالبات اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی، واضح رہے کہ سکاؤٹس ایسوسی ایشن عرصہ پانچ سال سے غیر فعال ہو چکی تھی، پرائیویٹ سکول نیٹ ورک کے ڈاکٹر افضل بابر نے اس سلسلے میں اہم کرداد ادا کیا اور کوئٹہ میں سپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات بھی کی اور انہیں اسلام آباد میں تنظیم کی صورتحال سے آگاہ کیا، سپیکر بلوچستان اسمبلی نے خصوصی دلچسپی لی جسکے نتیجے میں تنظیم کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے؂، تقریب میں سولہ فرینڈز آف سکاؤٹس کو بھی اسکارف پہنائے گئے جن میں پرنسپل عالیہ درانی، وائس پرنسپل ڈاکٹر فردوس، ڈاکٹر افضل بابر، مقبول ڈار،عبد ا لر ؤ ف بھٹہ،فر ز ا نہ گو ند ل،سا ئر ہ عبا سی، فرح حامد، شازیہ حر اسمیت دیگر شامل تھے۔