خبرنامہ بلوچستان

جھل مگسی میں فائرنگ کرکے نوجوان نے خودکشی کرلی

جھل مگسی :(اے پی پی) جھل مگسی کے علاقے گھریلو ناچاقی کی بناء پرفائرنگ کرکے نوجوان نے خودکشی کرلی ۔لیویز کے مطابق جمعہ کو جھل مگسی کے علاقے کوٹ مگسی میں عبدالستار نامی نوجوان نے گھریلو ناچاقی کی بناء پرفائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔لیویز فورس کواطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ کرلاش کو مقامی ہسپتال منتقل کردیاجہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔پولیس نے مزید اس سلسلے میں تفتیش شروع کرد ی ۔