خبرنامہ بلوچستان

جھل مگسی میں ٹیچر سے گولیاں چل گئیں، پہلی جماعت کا طالب علم جاں بحق

جھل مگسی میں

جھل مگسی میں ٹیچر سے گولیاں چل گئیں، پہلی جماعت کا طالب علم جاں بحق

بلوچستان:(ملت آن لائن) جھل مگسی میں کلاس روم میں پستول صاف کرتے ہوئے ٹیچر سے گولی چل گئی جس کے نتیجے میں ایک طالب علم جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق جھل مگسی کے علاقے گوٹھ شہبانی میں گورنمنٹ ہائی اسکول کوٹ مگسی میں اسکول ٹیچر نادر علی پستول صاف کررہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی۔ فائرنگ سے پہلی جماعت کا طالب علم راشد علی موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ تین بچے اور ایک ٹیچر شدید زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد ٹیچر نادر علی فرار ہوگیا۔ بعدازاں مقتول بچے کے مشتعل ورثاء نے فائرنگ کر کے ٹیچر کے بھائی مظفر علی کو بھی قتل کردیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے لاڑکانہ منتقل کردیا گیا ہے۔