خبرنامہ بلوچستان

جھل مگسی: پرانی دشمنی بناء پرفائرنگ ایک شخص قتل کردیا

جھل مگسی: (اے پی پی) جھل مگسی کے علاقے میں پرانی دشمنی بناء پر فائرنگ کرکے ایک شخص قتل کردیااورفرارہوگئے ۔لیویز کے مطابق پیرکو جھل مگسی کے علاقے نگارشاہ روڈ پر مسلح افرادنے پرانی دشمنی کی بناء پرفائرنگ کرکے یاسرعلی نامی شخص کوقتل کردیااورموقع واردات سے فرارہوگئے۔لیویز کواطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ کر لاش کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضرور ی کارروائی کے بعد لاش کوورثاء کے حوالے کردیا۔لیویز نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلا ش شروع کردی۔