خبرنامہ بلوچستان

جیکب آباد:فوڈ انسپکٹر خرد برد کے الزام میں گرفتار

جیکب آباد:(اے پی پی)جیکب آباد میں اینٹی کرپشن پولیس نے کارروائی کر کے فوڈ انسپکٹر کو خرد برد کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔ اینٹی کرپشن پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول کی نشاندہی پر ٹھُل فوڈ سینٹر پر چھاپہ ماراگیا اور ٹھل فوڈ سینٹر کے انچارج عبدالعزیز نوناری کو گند م کی خرید و فروخت میں پانچ کروڑ روپے خرد برد کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ اینٹی کرپشن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ملزم کو کل اینٹی کرپشن عدالت میں پیش کیا جائے گا۔