خبرنامہ بلوچستان

جے آئی یوتھ نوجوانوں کامستقبل ہیں: مولانا عبدالحق ہاشمی

جے آئی یوتھ نوجوانوں کامستقبل ہیں: مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ: (ملت آن لائن)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ جے آئی یوتھ نوجوانوں کامستقبل ہیں اس مستقبل کو کامیاب ومنظم بنانے کیلئے جماعت اسلامی نے نوجوانوں کیلئے جے آئی یوتھ تشکیل دیا، بلوچستان کے 13اضلاع میں منظم اندازمیں جے آئی یوتھ کے انٹراپارٹی الیکشن کروادیئے ہیں جس میں 72پینلز و216امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا نو ہزار کے قریب نوجوانوں نے حصہ لیکر اپنے کیلئے اپنوں میں سے لیڈرمنتخب کیے، یہ تجربہ بہت کامیاب واچھا رہا انشاء اللہ مستقبل میں اس کے بہت اچھے اثرات ہوں گے۔وہ بدھ کو جماعت اسلامی کے صوبائی دفتر میں جے آئی یوتھ کے نوجوانوں سے ملاقات کے دوران گفتگورہے تھے۔ اس موقع پر جے آئی یوتھ بلوچستان کے صدر جمیل احمدمشوانی ،نائب صدر ملک محمود خان کاکڑ،جے آئی یوتھ کوئٹہ کے صدر نقیب اللہ ودیگر بھی موجود تھے مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ گزشتہ 29اکتوبر کو صوبے بھر کے اضلاع کوئٹہ،نوشکی ،جعفرآباد،نصیر آباد،صحبت پور،تربت ،گوادر،خضدار،لورالائی ،قلعہ سیف اللہ،لسبیلہ ،قلعہ عبداللہ چمن ،پنجگور ،حب میں شفاف منظم اور پرامن انتخابات میں 216نوجوان منتخب ہوئے جس سے انشاء اللہ بلوچستان میں نوجوانوں کو قوت ملیگی اور اس سے نوجوان ترقی وخوشحال امن اور تعلیم کے سفرکو تیز تربنائیں گے نوجوانوں کی جماعت اسلامی میں شمولیت خوش آئند ہے انشاء اللہ بلوچستان کے نوجوانوں کو منظم کرکے تعلیم ومعیاری بامقصدتعلیم کی راہ پر گامزن کریں گے نوجوانوں کے مسائل کواجاگر اور حل کی بھر پور کوشش کی جائیگی ۔قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دیں نوجوانوں کا مستقبل جماعت اسلامی سے وابستہ ہیں اورجماعت اسلامی ہی بلوچستان کے مسائل کوحل کرسکتی ہے نوجوانوں کو بے راہ روی ،بے مقصدیت ،بے دینی سے بچاکر انہیں تعلیم ،روزگار دینے کی ضرورت ہے جماعت اسلامی کے پاس نوجوانوں کیلئے بہت اہم پروگرام ومنصوبہ ہے جس کے ذریعے نوجوان بے مقصدیت بے راہ روی سے بچ کر ترقی وخوشحالی اور تعلیم کی راہ پر گامزن ہوسکتے ہیں نوجوانوں کو بچاکر ہم مستقبل کو بچاسکتے ہیں ۔بدقسمتی سے سیاسی پارٹیاں نوجوانوں کو صرف اپنی مفادات کیلئے استعمال کر رہا ہے جس کی وجہ سے پارٹی کے چند جیالوں کو تو نوازاجاتا ہے مگر اہل پڑھے لکھے نوجوانوں کو مایوسی واحساس محرومی مل جاتی ہے جو انہیں ردعمل ومنفی راستے پر ڈال دیتاہے جماعت اسلامی کے پاس ملک میں سب سے زیادہ نوجوان ہیں جس پر ہمیں فخرہے ہم اسلامی پاکستان بناکر اپنے نوجوانوں کوتباہی وبربادی سے بچاکر خوشحال بلوچستان میں ان کے مسائل حل کریں گے ۔