خبرنامہ بلوچستان

حاجی شہرمیں نامعلوم چورہندوکمیونٹی کے مندرسے نقدی اورمذہبی کتابیں چوری کرکے فرارہوگئے:لیویز

کوئٹہ:اے پی پی)کچھی کے علاقے حاجی شہر میں نامعلوم چور ہندو کمیونٹی کے مندر سے نقدی اور مذہبی کتابیں چوری کرکے فرار ہوگئے۔لیویز کے مطابق جمعرات کو کچھی کے علاقے پولیس تھانہ حاجی شیر میں نامعلوم مسلح افراد نے ہندو کمیونٹی کے مذہبی عبادات کے مندر سے دو مذہبی کتابیں اور چندے کے ڈبے چوری کرکے فرارہوگئے جس کی وجہ سے ہندو کمیونٹی نے احتجاجاً شہر کو بند کردیاہے ۔لیویز فورس نے جائے قوعہ پر پہنچ کر چوروں کی تلاش شروع کردی ہے ۔