خبرنامہ بلوچستان

حالیہ بجٹ صوبےکی اقتصادی ترقی ثابت ہوگا: شیخ جعفر

کی توقعات پرپورااترے گا، صوبائی حکومت ترقی وخوشحالی اورعوام کے فلاح وبہبود کے وعدوں کو پوراکررہی ہے،
کوئٹہ۔ 22 جون (اے پی پی ) صوبائی وزیر ریونیو و ٹرانسپورٹ شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ یہ بجٹ صوبے کی اقتصادی ترقی کی بنیاد ثابت ہوگااورعوام کے توقعات پرپورااترے گا۔تاریخی بجٹ دے کر یہ ثابت کردیاہے کہ موجودہ حکومت صوبائی ترقی وخوشحالی اورعوام کے فلاح وبہبود کے وعدوں کو پوراکررہی ہے ۔ان خیالات اظہارانہوں نے ’’اے پی پی ‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ یہ بجٹ صوبے کی متوازن ترقی کی بنیاد ثابت ہوگا ۔بے روزگاری کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے 332 نئی آسامیاں رکھی گئی تاکہ عوام کو روزگارکے موقع میسرآئیں گے اوربلدیاتی اداروں کے کیلئے 5 ارب روپے مختص کرنے سے کوئٹہ شہرترقی یافتہ بناجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ کو پٹ فیڈرکینال سے فراہمی آب کیلئے 40 ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ بلوچستان ریونیواتھارٹی کے قیام ،ٹیکسوں کی وصولی کے نظام کی کمپیوٹرائز یشن کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ ژوب شہر میں گھرگھر پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر سپلائی کے منصوبے کو اس سال کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔انہوں نے اپنے ذاتی فنڈز سے پندرہ کروڑ روپے مختص کئے ہیں تاکہ ژوب شہر کے تمام محلوں میں پانی کی قلت کا خاتمہ ہوسکے۔ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے سلیازئی تا ژوب پانی کے اس عظیم منصوبے کو ہر قیمت پر رواں سال میں مکمل کیا جائیگا اور اس کیلئے فنڈز کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے اس منصوبے کے تحت ژوب میں بچھائے گئے پانی کے پرانے پائپ لائنوں کو اکھاڑ کر نئی پائپ لائی بچھائی جائے گی اور شہر کے تمام علاقوں کو پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست خوشنما نعروں اور خیالی دنیا پر مشتمل نہیں ہے ۔ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ پانی کیلئے دوسرے سورس شیخان سے لاکر دیں گے اور محکمہ کو پی سی ون تیار کرنے کی احکامات دےئے جاچکے ہیں جبکہ موجودہ صورتحال میں جو 70فیصد پینے کا پانی ضائع ہورہا ہے اس کو بھی روکیں گے تاکہ پانی کو بچایا جاسکے۔