خبرنامہ بلوچستان

حب،مسافر کوچ حادثہ کا شکار، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

حب (ملت + آئی این پی) حب کے علاقے بیلہ کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ تیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ بلوچستان میں حب کے علاقے بیلہ کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کو حادثہ پیش آگیا۔حادثے کے نتیجے میں 30مسافر زخمی ہوگئے جبکہ دو مسافر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو طبی امداد کیلئے بیلہ اور تھل ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دس زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔