خبرنامہ بلوچستان

حب،کوئٹہ سے کراچی جانیوالی مسافر بس الٹنے سے پندرہ افراد زخمی

حب(آئی این پی)کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث اوتھل کے قریب الٹ گئی جس سے پندرہ افراد زخمی ہوگئے ۔جمعرات کو پولیس کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث اوتھل کے قریب الٹ گئی جس سے پندرہ افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں تین زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔