خبرنامہ بلوچستان

حب، رکشہ اور وین میں تصادم،ایک شخص جاں بحق

حب، رکشہ اوروین میں تصادم،ایک شخص جاں بحق
کوئٹہ: (ملت آن لائن) حب کے علاقے میں رکشہ اور وین میں تصادم،ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بدھ کو حب کے علاقے ماربل سٹی کے قریب قومی شاہراہ پر وین اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردی جبکہ زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے۔