خبرنامہ بلوچستان

حب؛ ٹریفک حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت16 افراد زخمی

حب: (ملت+آئی این پی )حب میں گڈانی کے قریب بس اور کار میں تصادم کے نتیجے میں سولہ افراد زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال کراچی منتقل کردیا گیا ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ بس اور کار کے تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔ حادثے میں سولہ افراد زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں زیادہ تر کا تعلق کراچی سے ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے حب سول ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جنہیں بعد میں کراچی کے سول ہسپتال ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ۔