خبرنامہ بلوچستان

حب: مسافر کوچ کو حادثہ، 15 زخمی

حب (ملت + آئی این پی) حب میں بیلہ کے قریب مسافرکوچ اورٹریلرکی ٹکرکے نتیجے میں15افراد زخمی ہوگئے،زخمیو ں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے بیلہ کے قریب حادثہ اس وقت پیش آیا جب خضدارسے کراچی آنے والی مسافر کوچ اور ٹرالرآپس میں ٹکراگئے،تصادم کے نتیجے میں درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہیں امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے بیلہ سول ہسپتال منتقل کردیا،زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل تھے ۔