خبرنامہ بلوچستان

حب میں دھماکا، فرینٹیئر کانسٹبلری کے 2 اہلکار زخمی

حب میں دھماکا، فرینٹیئر کانسٹبلری کے 2 اہلکار زخمی

حب: (ملت آن لائن) پیرکس روڈ پر ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا سے 2 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بلوچستان کے علاقے حب میں فرینٹیئر کانسٹبلری (ایف سی) کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 2 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آئے اور علاقے کو سیل کر کے تفتیش شروع کر دی۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔