خبرنامہ بلوچستان

حب: نامعلوم افراد کی فائرنگ؛ ٹیلرماسٹرقتل

حب:(آئی این پی)حب میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ٹیلر ماسٹر مصطفی مگسی کو قتل کر دیا ۔ پولیس کے مطابق حب کے علاقے ساکران روڈ پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ٹیلر کی دکان پر فائرنگ کی ۔ فائرنگ کے تنیجے میں دکان میں موجود ماسڑ مصطفی مگسی کو سر میں گولیاں لگیں ، فائرنگ سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا ، مصطفی مگسی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا ۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔