خبرنامہ بلوچستان

حب: کالعدم تنظیم کا کمانڈر دو دہشتگردوں سمیت ہلاک، ترجمان ایف سی

کوئٹہ:( اے پی پی )بلوچستان کے علاقے حب میں فرنٹیئر کور بلوچستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کالعدم تنظیم کے خلاف کارروائی،فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے کمانڈرسمیت دو دہشتگرد ہلاک ،ہلاک دہشت گرد مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ترجمان ایف سی کے مطابق پیر کو فرنٹیئرکور بلوچستان نے بلوچستان کے علاقے حب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت دو دہشتگردوں کوہلاک کردیا جبکہ دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا،واضح رہے کہ ہلاک دہشتگرد 2006ء میں 30 چینی باشندوں اور 9 پنجابی مزدوروں کے قتل جبکہ گزشتہ سال صدر پاکستان کے صاحبزادے کے قافلے پر حملہ اور دیگر کارروائیوں میں ملوث تھا۔