خبرنامہ بلوچستان

حب کے قریب کوسٹ گارڈ کی کارروائی، بس سے 2 کروڑ روپے مالیت منشیات برآمد

وندر:(آئی این پی) پاکستان کوسٹ گارڈز نے کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر بس سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں وندر کے مقام پر ناکہ ہاری چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے کراچی آنے والی ایک مسافر بس کو روک کر اس کی تلاشی لی۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے تلاشی کے دوران بس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گی منشیات برآمد کرکے 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔ ترجمان کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ مسافر بس سے 13 کلو گرام چرس برآمد ہوئی ہے اور اس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 2 کروڑ روپے بنتی ہے، اس کو کراچی کے بعد مشرق وسطیٰ اسمگل کیا جانا تھا۔