خبرنامہ بلوچستان

حکومت بلوچستان نے کمیشن کی رپورٹ کو جامع قرار دیدیا

کوئٹہ: (ملت+اے پی پی) سانحہ 8 اگست کی تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد جہاں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہیں صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ سانحہ سول ہسپتال کے بعد حکومت بلوچستان نے سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے متعدد انٹیلجنس بیس آپریشنز کیے جس میں سانحہ سول ہسپتال کے ماسٹر مائنڈ سمیت متعدد دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔ ان دہشت گردوں کو منتقی انجام تک پہنچا دیا گیا ہے۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان انوار الحق کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کمیشن کی رپورٹ پر مکمل اتفاق کرتی ہے تاہم رپورٹ میں جن کوتاہیوں کی جانب نشاندہی کی گئی ہے انکو اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ دوسری جانب حکومت بلوچستان نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج قاضی فائز عیسیٰ پر مستمل بینچ کی تحقیقاتی رپورٹ پر مارچ میں سپریم کورٹ میں اپنا جواب داخل کرنے کا اعلان کیا ہے۔