خبرنامہ بلوچستان

حکومت نہ بدلتی تو موجودہ آدھی کابینہ پی ٹی آئی میں شامل ہوتی: یار محمد رند

کوئٹہ:(اے پی پی) سردار یار محمد رند نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی تنظیم سازی کے حوالے سے تمام مراحل مکمل ہو چکے ہیں اور ایک ہفتے کے دوران نامزد کئے جانیوالے آرگنائزرز کا اعلان کر دیا جائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ اے این 267 کے 42 حلقوں کے نتائج کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے کالعدم قرار دیکر دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم سنایا ہے جسے ہم حق اور سچ کی فتح سمجھتے ہیں۔سردار یار محمد رند نے مزید کہا کہ آئندہ ہونے والے انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار عبد الرحیم رند ہو نگے، ان انتخابات کو فوج کی نگرانی میں کرایا جائے تاکہ عوام کے مینڈیٹ پر کوئی ڈاکہ نہ ڈال سکے، انکا کہنا تھا کہ اگر مری معاہدے کے تحت حکومت تبدیل نہ ہوتی تو موجودہ آدھی سے زیادہ کابینہ پی ٹی آئی میں شامل ہوتی۔