خبرنامہ بلوچستان

حکومت کی وجہ سے تمام ادارے تباہ ہوگئے: بہرام خان

حکومت کی وجہ سے تمام ادارے تباہ ہوگئے: بہرام خان

کوئٹہ: (ملت آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی ناظم وسابق صوبائی وزیرحاجی بہرام خان اچکزئی نے کہاہے کہ مفتی محمودکانفرنس میں عوام کی بڑی تعدادمیں شرکت جمعیت پربھرپوراعتمادکااظہارہے جومستقبل میں کامیابی کی نویدثابت ہوئی اس صوبے میں سب سے بڑی جماعت جمعیت علماء اسلام ہے عوام قوم پرستوں کی کارکردگی سے مایوس ہوگئے اس لئے جوق درجوق جمعیت میں شمولیت اختیارکررہے ہیں۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت میں شامل قوم پرستوں کوعوامی تائیدحاصل نہیں ہے اس لئے اقتدارمیں آنے کے بعدجلدبے نقاب ہوگئے انتخابات سے قبل جووعدے عوام کے ساتھ کئے گئے تھے ان کوبھلادیاانہوں نے کہاکہ حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے تمام ادارے تباہ ہوگئے کرپشن عروج پرہے بے روزگاری کی شرح میں کئی گنااضافہ ہواتعلیمی ایمرجنسی کے نام پرمحکمہ تعلیم کوتبائی کے دہانے پرپہنچایاعوام میں مایوسی پھیلی ہوئی ہے قوم پرستوں کے اپنے کارکن مایوس اورقیادت پرعدم اعتمادکااظہارکررہے ہیں انہوں نے کہاکہ جمعیت کی قیادت ہی ملک کوبحرانوں سے نکال سکتی ہے جمعیت کوبھرپورعوامی حمایت حاصل ہے عوام کی مایوس دورکریں گے۔

بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت میں شامل قوم پرستوں کوعوامی تائیدحاصل نہیں ہے اس لئے اقتدارمیں آنے کے بعدجلدبے نقاب ہوگئے انتخابات سے قبل جووعدے عوام کے ساتھ کئے گئے تھے ان کوبھلادیاانہوں نے کہاکہ حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے تمام ادارے تباہ ہوگئے کرپشن عروج پرہے بے روزگاری کی شرح میں کئی گنااضافہ ہواتعلیمی ایمرجنسی کے نام پرمحکمہ تعلیم کوتبائی کے دہانے پرپہنچایاعوام میں مایوسی پھیلی ہوئی ہے قوم پرستوں کے اپنے کارکن مایوس اورقیادت پرعدم اعتمادکااظہارکررہے ہیں انہوں نے کہاکہ جمعیت کی قیادت ہی ملک کوبحرانوں سے نکال سکتی ہے