خبرنامہ بلوچستان

خاران:زمین کےتنازعے پرفائرنگ ،2 افراد جاں بحق

کوئٹہ۔:(اے پی پی )خاران میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور3 افراد زخمی ہوگئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق بد ھ کو خاران میں زمین کے تنازعے پر اچانک فائرنگ شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں علی احمد اور اسد اللہ موقع پرہی جاں بحق جبکہ خالق داد ،محمد صادق اور حفیظ زخمی ہوگئے ،جنہیں فوری طور پر خاران ہسپتال پہنچا دیا ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے ،ضلعی انتظامیہ نے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔