خبرنامہ بلوچستان

خاران ، گواش میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق

خاران (ملت آن لائن + آئی این پی) خاران کے علاقے گواش میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوگئے،جاں بحق افراد خاران کے مچھ روڈ پر تعمیراتی کام کر رہے تھے۔بدھ کو پولیس کے مطابق خاران کے علاقے گواش میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوگئے،جاں بحق افراد مزدور بتائے جاتے ہیں جو خاران کے مچھ روڈ پر تعمیراتی کام کر رہے تھے۔