خبرنامہ بلوچستان

خانہ شماری کے دوران بہت سے بلاکوں میں خانہ شماری رہ گئی،عوامی نیشنل پارٹی

کوئٹہ (ملت + آئی این پی) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں کہا گیا کہ خانہ شماری کے دوران بہت سے بلاکوں میں خانہ شماری رہ گئی ۔ کوئٹہ میں کاکڑ کالونی ، اتحاد روڈ اور دیگر علاقے خانہ شماری میں شمار نہ کیا جاسکا لہذا انہیں مردم شماری کے دوران خانہ شماری میں شامل کرکے رہ جانے والے علاقوں کو صحیح مردم شماری و خانہ شماری کا حق بہم پہنچایا جائے جس طرح ملک بھر میں اس حوالے سے شکایات مرکزی چیف کمشنر شماریات کو موصول ہوئے ہیں ۔ بلوچستان کے جن جن اضلاع میں مردم و خانہ شماری ہوئی ہے یہاں پر بھی خانہ شماری میں رہ جانے والوں کو مردم شماری کے دوران فارم تقسیم کرکے انہیں شامل کیا جائے ۔