خبرنامہ بلوچستان

خردبرد کیس کی سماعت ‘مزید 2گواہان کے بیانات قلم بند

خردبرد کیس کی سماعت ‘مزید 2گواہان کے بیانات قلم بند
کو ئٹہ: (ملت آن لائن) احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج جناب عبدالمجید ناصر کے روبرو بلوچستان لوکل گورنمنٹ فنڈز خردبرد کیس کی سماعت ہوئی جس میں مزید 2گواہان استغاثہ کے بیانات قلم بند کرلئے گئے بلکہ ان پر جرح بھی مکمل کی گئی بعدازاں کیس کی سماعت کو 22نومبر تک کیلئے ملتوی کردیاگیا۔گزشتہ روز بلوچستان لوکل گورنمنٹ فنڈز خردبرد کیس کی سماعت کے موقع پر سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو ،سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق احمد رئیسانی ،ٹھیکیدار سہیل مجید سمیت ملزمان بر ضمانت بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے اس موقع پر نیب کی جانب سے 2گواہان عبدالحنان اور سید زبیر شاہ کو عدالت کے روبرو پیش کیاگیا جنہوں نے اپنے بیانات قلم کروائے تو وکلاء صفائی کی جانب سے ان پر جرح مکمل کرلی گئی ۔بعدازاں کیس کی سماعت کو 22نومبر تک کیلئے ملتوی کردیاگیا۔ واضح رہے کہ مذکورہ کیس میں اب تک 20گواہان استغاثہ کے بیانات قلم بند کئے جاچکے ہیں ۔