خبرنامہ بلوچستان

خضدار،نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق

خضدار- (اے پی پی)ضلع خضدارمیں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نیشنل پارٹی کا کونسلر ہلاک ہو گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نال نصیر احمد میروانی کے مطابق گزشتہ رو ز نال کے علاقہ ہزارگنجی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نیشنل پارٹی کے رہنما یونین ہزارگنجی کے کونسلر ٹکری اللہ بخش ساسولی شدید زخمی ہوگئے ،جنہیں فوری طور پر نال ہسپتال پہنچایا گیا ،جہاں وہ طبی امداد کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے واقعہ سے متعلق مزید تفتیش شروع کردی ۔