خبرنامہ بلوچستان

خضدار: ایف سی کی کارروائی ، کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار

خضدار (آئی این پی) ایف سی اور حساس اداروں نے خضدار میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔ ایف سی ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر ایف سی اہلکاروں اور حساس اداروں کی جانب سے خضدار میں مشترکہ کارروائی کی گئی ۔ کارروائی میں کالعدم تنظیم کے تین مشتبہ افراد گرفتار کو گرفتار کر لیا گیا ۔ گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں