خبرنامہ بلوچستان

خضدار ‘پولیس کی مشکوک افراد کیخلاف کاروائی ،48 افراد گرفتار

خضدار (ملت + آئی این پی) خضدار پولیس کا مشکوک افراد کے خلاف کاروائی ،48 افراد کو گرفتار کر کے ان سے تفتیش شروع کی گئی ایس ایچ او سٹی گل حسن پندرانی کے مطابق جھالاوان کمپلیکس خضدار سمیت مختلف علاقوں میں پولیس نے مشکوک افراد کے خلاف کاروائی کی اس دوران 48 افراد کو گرفتار کر کے پولیس تھانہ پہنچایا گیا جہاں ان سے تفتیش کی جائے گی اگر کوئی اشتہاری ،یا کسی بھی مقدمہ میں مطلوب پایا گیا اس کے کو باقاعدہ گرفتار کر کے مقدمہ چلایا جائے گا جبکہ باقی لوگوں کو قانونی کاروائی مکمل کر کے چھوڑ دیا جائے گا ۔