خبرنامہ بلوچستان

خضدار کےقریب حادثہ،3افراد جاں بحق،20زخمی

خضدار:(آئی این پی) کراچی سے پشین جانے والے بس خضدار کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، تین افراد جاں بحق اور بیس زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے پشین جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث خضدار کے قریب قومی شاہراہ پر حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ بیس زخمی بھی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔